عجمان:پولیس نے 23 بھکاری گرفتار کر لیے

جمعہ 24 جون 2016 16:35

عجمان:پولیس نے 23 بھکاری گرفتار کر لیے

عجمان:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء): عجمان پولیس نے شہر کے مختلف حصوں سے 23 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیئے افرا دمیں 16مرد اور 7خواتین شامل ہیں۔ پکڑے جانے والے بھکاریوں کا تعلق ایشیائی اور افریقی ممالک سے ہے اور ایمگریشن حکام نے ان میں سے متعددکو ڈی پورٹ کر دیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے حال ہی میں اینٹی بیگنگ مہم کا آغاز کیا ہے ۔ جس کا سلوگن ” ہم سب بھیک مانگنے والوں کے خلاف ہیں“ رکھا گیا ہے۔ پولیس نے شہریوں کی آسانی کے لیئے ٹیلی فون نمبر 06-7401616اور 06-7409999جاری کیا ہے۔ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھکاری رمضان المبارک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مساجد ،بنکوں، اور مارکیٹوں میں جا کر مانگتے ہیں۔