ریسرچر ز کو پوری دیانت و محنت کے ساتھ ملکی اور عوامی ترقی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے،رانا تنویر حسین

جمعہ 24 جون 2016 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء )و فاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ آج کے ریسرچر ز کو اپنی پوری دیانت و محنت کے ساتھ ملکی اور عوامی ترقی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، صنعتی اور معاشرتی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے کہ ریسرچ کو ضرورت کی بنیا د پر تشکیل دیا جائے، اس کیلئے انہوں نے اپنی وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے ایچ ای سی کو دعوت دی کہ وہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعلقہ اداروں سے ملاقات کریں اور مل کر چیمبر آ ف کامرس کا دورہ کریں۔

وہاں سے ان کے مسائل کی نشاندہی کریں اور پھر نئے آنیوالے ریسرچرز کو کہ فریضہ سونپیں کہ وہ جدید سائنسی طریقہ کا رکو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کے صنعتی و معاشی مسائل کو حل تلاش کریں۔

(جاری ہے)

اس طرح نا صرف ایک طرف ملک حقیقی ترقی کی طرف گامزن ہو گا بلکہ دوسری طرف عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔اگر ہم ترقی کی دور میں دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی نئی نسل کو ریسرچ میں مکمل تعاون اور حوصلہ افزائی فراہم کرنا ہو گا۔

وہ جمعہ کو ایچ ای سی کی پانچویں آؤٹ سٹینڈنگ ریسرچ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ حاضرین سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس امر پر زور دیا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کسی بھی ملک کی اقتصادی و معاشرتی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اور اعلی تعلیم کے فرو غ اور بے عیب تعلیمی نظام کی ترویج ہی ایک مربوط اور مضبوط ریسرچ کلچر کے قیام میں مدد دے سکتی ہے۔

اعلی تعلیم اور بالحصوص ریسرچ کے رجحان کو فروغ دینے کیلے ایچ ای سی کے اقدامات کو سرہتے ہوئے و فاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ آج کے ریسرچر ز کو اپنی پوری دیانت و محنت کے ساتھ ملکی اور عوامی ترقی کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں ایچ ای سی اس طر ح کے حوصلہ افزاء ایوار ڈ اور سکالر شپ پروگرام فراہم کر کے بہت اچھا کردار ادا کر رہی ہے۔

رانا تنویر حسین نے بار ہا اس ضرورت پر زور دیا کہ صنعتی اور معاشرتی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے کہ ریسرچ کو ضرورت کی بنیا د پر تشکیل دیا جائے اور اس کیلیے انہوں نے اپنی وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے ایچ ای سی کو دعوت دی کہ وہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعلقہ اداروں سے ملاقات کریں اور مل کر چیمبر آ ف کامرس کا دورہ کریں۔ وہاں سے ان کے مسائل کی نشاندہی کریں اور پھر نئے آنیوالے ریسرچرز کو کہ فریضہ سونپیں کہ وہ جدید سائنسی طریقہ کا رکو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کے صنعتی و معاشی مسائل کو حل تلاش کریں۔

اس طرح نا صرف ایک طرف ملک حقیقی ترقی کی طرف گامزن ہو گا بلکہ دوسری طرف عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنا لوجی رانا تنویر حسین نے تمام ایوارڈ یافتہ سکالرز اور ریسرچرز کو مبارکباد دی اور اس موقع کی مناسبت سے وہاں موجود تمام متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی قا بلیت اور سر گرمیوں کو ملکی و عوامی ترقی کیلئے استعمال کریں اور کوشش کریں کہ نت نئے اور جدید تخلیقی نظریا ت پر ریسرچ کریں تاکہ ہماری آ نیوالی نسلیں جدت کی راہ پرگامزن ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کر سکیں اور ہماری نوجوان نسل کیلئے بہتر روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔