مشرقی چین میں شدید طوفان سے 98 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 24 جون 2016 16:32

مشرقی چین میں شدید طوفان سے 98 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے

بیجنگ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء) مشرقی چین میں نظام زندگی درہم برہم کرنے والے شدید طوفان کے نتیجے میں 98 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ چینگ شہر میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں بجلی لائنیں ٹوٹ گئی، گاڑیاں الٹ گئیں اور گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔چین کے ریاستی نشریاتی ادارے کے مطابق 125 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے فوننگ کاونٹی میں کئی بستیاں تباہ کردیں۔

فوننگ کے رہائشی 62 سالہ ڑی لیٹیان نے بتایا کہ میں نے آندھی کی آواز سنی اور میں تیزی سے سیڑھیاں چڑھ کر کھڑکیاں بند کرنے کیلئے بھاگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ میں بمشکل اوپر پہنچا ہی تھا کہ ایک دھماکے کی آواز سنائی دی اور میں دیکھا کہ دیوار کھڑکی سمیت گر گئی۔

(جاری ہے)

جب طوفان تھما تو ڑی وہاں سے فرار ہوئے تو اطراف کے تمام گھر گر چکے تھے۔ ایسا لگتا تھا کہ دنیا ختم ہو چکی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اب تک اس طوفان میں 98 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ اب تک اتنے کم رقبے میں آنے والا سب سے بدترین طوفان ہے۔طوفان کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جہاں جابجا بجلی کے کھمبے گرے ہوئے ہیں اور لوگ بڑے بڑے درختوں اور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ازبکستان کے دورے پر موجود چینی صدرژی جن پنگ نے چینی کابینہ کو حکم دیا ہے کہ وہ اس علاقے میں امدادی کاموں پر نظر رکھنے کیلئے ایک ٹیم بھیجیں جبکہ وزیر اعظم نے بھی امدادی کام تیز تر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

چین میں گرمیوں کے دوران اکثر بڑے طوفان اور آفات آتی رہتی ہیں، گزشتہ سال ینگتزے دریا میں کشتہ طوفان کی نذر ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 442 افراد ہو گئے تھے جبکہ کشتی میں سوار صرف 12 افراد بچ پائے تھے۔

متعلقہ عنوان :