طلبا کوکمپیوٹر سے روشناس کرانے کیلئے وزارتِ کیڈاور سسکو پاکستان کے مابین ایم او یو طے پاگیا

جمعہ 24 جون 2016 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام مسز انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ یہ دور ٹیکنالوجی کے حوالے سے انتہائی جدید دور ہے چنانچہ وقت کا تقاضا یہی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو کم عمری سے ہی آئی سی ٹی کی مہارت سے روشناس کروائیں۔جس سے نہ صرف روزگار کے بہتر مواقع میسر آئینگے بلکہ مکمل طور پر صورتحال کی تبدیلی اور نئی انقلابی تبدیلی دیکھنے میں آئے گی ”ڈیجیٹل پاکستان“ کا ہدف اُس وقت تک حاصل نہیں کیا جا سکتا جب تک آئی سی ٹی سے متعلقہ وہ تمام جدید تکنیکی سہولیات جو پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو حاصل ہیں۔

وہ من و عن سرکاری سکولوں کے طلباء کو مہیا نہیں کی جاتیں۔ وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم آئی سی ٹی کی ترویج کیلئے وزیر اعظم پاکستان کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

او ر اس مقصد کیلئے ہم اسلام آباد کے تمام سکولوں کو جدید آئی سی ٹی سہولیات مہیا کرنے جا رہے ہیں تاکہ جلد آئی سی ٹی کو تعلیمی نصاب کے لازمی حصے کے طور پر نافذالعمل کروایا جائے ،و ہ جمعہ کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں منعقدہ ایم۔

او۔یو سائنگ تقریب کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ایم او یو وزارتِ کیڈاور سسکو پاکستان کے مابین طے پایا۔اس ایم ۔او۔یو کا مقصد اسلام آباد کے سرکاری سکولوں کے چھٹی جماعت سے لے کر بڑی جماعتوں تک کے طلباء و طالبات کے جدید کمپیوٹر کی مہارت سے بہرہ ور کرنا ہے۔کیڈ کی جانب سے وفاقی سیکرٹری کیڈ اور سسکو کی جانب سے کنٹری مینجر سسکو پاکستان مسڑ نوید قاضی نے ایم ۔

او ۔یوپر دستخط کیے۔وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مسز انوشہ رحمن اور وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی اس تقریب میں موجود تھے ۔علاوہ ازیں وفاقی سیکرٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان،ایڈ یشنل سیکرٹری آئی ٹی ،ممبران ٹیلی کام آئی ٹی ،ایچ آر ڈی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و کیڈ کے سینئر افسران نے اس تقریب میں شرکت کی۔

وا ضح رہے کہ یہ پروگرام وزیر اعظم پاکستان کے وژن برائے ”ڈیجیٹل پاکستان“ کے سلسلے کی ہی ایک کڑی ہے۔وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمن نے کہا کہ ”ڈیجیٹل پاکستان“ کا ہدف اُس وقت تک حاصل نہیں کیا جا سکتا جب تک آئی سی ٹی سے متعلقہ وہ تمام جدید تکنیکی سہولیات جو پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو حاصل ہیں۔وہ من و عن سرکاری سکولوں کے طلباء کو مہیا نہیں کی جاتیں۔

اس موقع پر کیڈ کے وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم آئی سی ٹی کی ترویج کیلئے وزیر اعظم پاکستان کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔ او ر اس مقصد کیلئے ہم اسلام آباد کے تمام سکولوں کو جدید آئی سی ٹی سہولیات مہیا کرنے جا رہے ہیں تاکہ جلد آئی سی ٹی کو تعلیمی نصاب کے لازمی حصے کے طور پر نافذالعمل کروایا جائے۔انہوں نے موجودہ منصوبے کے حوالے سے وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمن کی بھرپو ر معاونت کو سراہتے ہوئے اُن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم اسلام آباد کے سکولوں کو آئی سی ٹی کے حوالے سے پورے ملک میں ”ماڈل“ کے طور پر سامنے لانا چاہتے ہیں جو آئندہ صوبوں کے لیے بھی مشعل راہ ہو گا۔سسکو کمپنی کے کنٹری ہیڈ مسٹر نوید قاضی کا کہنا تھا کہ آئی سی ٹی کی ترویج کے حوالے سے سسکو کا مشن من و عن حکومتی مشن کے ساتھ ہم آہنگ ہے انہوں نے حکومت پاکستان کو یقین دہانی کروائی کہ وہ عنقریب سسکو نیٹ ورک اکیڈمی پروگرامز کے تحت جلد عورتوں اور بچوں کیلئے خصوصی پروگرام سامنے لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :