Live Updates

وزیراعظم کی ناہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کررہے ہیں۔عمران خان

الیکشن کمیشن میں انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جائینگے،الیکشن کمیشن میں پٹیشن تمام ثبوتوں کے ساتھ دائر کی گئی ہے،وزیراعظم نے اثاثوں میں لکھا کہ مریم نواز انکے زیرکفالت ہیں،الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کی کسی سفارش پر عمل نہیں کیا، نوازشریف پاکستان کے ہسپتال میں ہوتے تو عیادت کرنے ضرور جاتا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 جون 2016 16:18

وزیراعظم کی ناہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کررہے ہیں۔عمران ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ناہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں رٹ دائر کررہے ہیں،پٹیشن تمام ثبوتوں کے ساتھ دائر کی گئی ہے،وزیراعظم نے اثاثوں میں لکھا کہ مریم نواز انکے زیرکفالت ہیں،الیکشن کمیشن نے بات نہ سنی تو سپریم کورٹ جائینگے۔آج یہاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ بھیانک ہے۔

الیکشن کمیشن نے جوڈیشل کمیشن کی کسی سفارش پر عمل نہیں کیا۔اثاثے چھپانے پر وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ریفرنڈم ہوا۔ریفرنڈم میں ناکامی پر وزیراعظم مستعفی ہوگئے۔وہ تین ماہ تک چھوڑ دینگے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم اخلاقی قوت کے ساتھ حکومت کرتا ہے اس لیے جمہوریت قائم ہے۔

(جاری ہے)

امجد صابری کے قتل پر اظہار افسوس کرتا ہوں ،امجد صابری کے قاتلوں کوجلد گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم کو بچانا چاہتی ہے۔کیونکہ جو ٹی اوآرز حکومت بنانا چاہتی ہے وہ وزیراعظم کو بچانے کیلئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے احتساب کیلئے سب کے ساتھ ملکر فیصلہ کرینگے۔اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ چار حلقے کھولے جائیں۔لیکن حکومت نے نہیں کھولے جس کے باعث سڑکوں پر آئے۔

اب اگر حکومت نے ٹی اوآرز پر اتفاق نہ کیا تو پھر سڑکوں پر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت ٹی اوآرز نہیں مانے گی۔ہم سب ٹی اوآرز پر متفق ہیں ۔اگر مجھے ٹی اوآرز سے ڈر نہیں ہے تو نواز شریف کیوں ڈرتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کیلئے یکساں نظام تعلیم بنانا ہوگا۔مدارس کا نظام ایسا ہونا چاہیے کہ نوجوانوں کو نوکریاں ملیں۔

مدرسوں میں پڑھنے والے 22لاکھ بچے دہشت گرد نہیں ہیں۔ایجوکیشن کے تین جاری نظاموں کو یکجا کرنا ہوگا۔ہمیں مدرسوں سمیت پورے ایجوکیشن سسٹم کی ریفارمز کرناپڑے گی۔انہوں نے کہا کہ مدرسے کے بچوں کے پاس معاشرے کا حصہ بننے کے سوا کچھ نہیں ہے۔مشرف دور میں مدارس کی ریفارمز کے نام پر اربوں روپے فنڈز لیے گئے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیومہم میں مولانا سمیع الحق نے ساتھ دیا۔

سمیع الحق کو پتا تھا کہ طالبان قطرے نہیں پلانے دینگے۔عمران خان نے کہا کہ کراچی کے حالات بہتر بنانے کیلئے پولیس سسٹم کی ریفارمز کرنا ہونگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی کو منظم کرنے کیلئے الیکشن ملتوی کیے۔ جمہوری پارٹی کا جمہوری حق ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف نے الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ملک میں جمہوریت قائم نہیں ہے بادشاہت ہے۔اگر ملک میں بادشاہت ہے تو مریم نواز شہزادی ہے۔اور ان کا کوئی احتساب نہیں کرسکتا۔لیکن جمہوری ملکوں میں احتساب کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے ہسپتال میں ہوتے توعیادت کرنے ضرور جاتا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات