صوابی:گنگوڈھیر میں لڑکی سے زیادتی کے الزام،نوجوان کے کان کاٹ دیئے گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 جون 2016 16:09

صوابی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء):صوابی کے علاقے گنگوڈھیر میں لڑکی سے زیادتی کے الزام میں نوجوان کے کان کاٹ دیئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق متاثرہ لڑکے نے بتایا کہ جمعہ کی صبح وہ گھر میں اکیلا تھا کہ اسی دوران 10 سے 15 لوگ اس کے گھر آ گئے اور چھری کے ساتھ کان کاٹ دیئے ۔

(جاری ہے)

ایڑھی کاٹنے کی کوشش بھی کی گئی۔متاثرہ لڑکے کے مطابق ملزمان کٹے ہوئے کان بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تھانہ پرمولی میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔