مدینہ منورہ سے مکہ ہر گھنٹے میں دو ٹرینیں چلائی جائیں گی : ماہرین

جمعہ 24 جون 2016 16:00

مدینہ منورہ سے مکہ ہر گھنٹے میں دو ٹرینیں چلائی جائیں گی : ماہرین

مدینہ منورہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء): ماہرین کا کہنا ہے کہ ہرمین ریلوے لائن اس سال مکمل ہو جائے گی اور اس سے روزانہ 36ٹرینیں چلائی جائی گی ۔ اور ہر ٹرین سے اوسطََ 15000مسافر سفر کریں گے۔ ماہرین کے مطابق ہرمین ریلوے کا زیادہ تر حصہ اس سال مکمل ہو جائے گا۔ْ مکہ ، مدینہ اور جدہ میں اس کے اسٹیشن بنائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مدینہ میں ریلوے کا مین اسٹیشن مسجد نبوی سے9 کلومیٹر جبکہ ائر پورٹ سے 13کلومیٹر دوری پر ہے۔

اسٹیشن پر مسافروں کے لیئے لاؤنج ، وی آئی پی لاؤنج، مسجد جس میں 1,000سے زائد افراد نماز پڑھ سکیں، سول ڈیفنس کا سنٹر ،ہیلی پیڈ، کار پارکنگ بنائی گئی ہیں۔ مین بلڈنگ تین منزلوں پر مشتمل ہے، جس میں 12 برقی زینے نصب کیئے گئے ہیں۔ ساری عمار ت میں اے سی کا خود کار نظام نصب کیاگیا ہے۔ جبکہ سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر 417سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے گئے ہیں۔