چمن ، توبہ اچکزئی میں دوگرہوں میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق، دوسرازخمی

جمعہ 24 جون 2016 15:59

کوئٹہ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون۔2016ء) چمن کے علاقے توبہ اچکزئی میں دوگرہوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

چمن میں لیویز حکام کے مطابق جمعہ کو چمن کے علاقے توبہ اچکزئی میں بچوں کی لڑائی شروع ہوئی جس کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص فیض اللہ جاں بحق اور دوسرا شخص عزیزاللہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال چمن منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ۔ لیویز نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :