کوئٹہ میں عالموچوک کے قریب بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی

جمعہ 24 جون 2016 15:59

کوئٹہ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون۔2016ء) کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ عالموچوک کے قریب بم دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق جمعہ کوصوبائی دارالحکومت کے گنجان آباد علاقے عالموچوک کے قریب بم دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

دھماکے میں قریب گھڑی گاڑیوں اوررکشوں کونقصان پہنچا۔پولیس اورسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اورسیکرٹری صحت کوہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں ۔

(جاری ہے)

درایں اثناء کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے عالموچوک میں دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے جمتہ المبارک کے اجتماعات کے حوالے سے کوئٹہ کی مختلف مساجد واما م بارگاہوں کی سیکورٹی سخت کردی جبکہ شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس بھاری نفری تعینات کردی گئی اور گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کی مکمل تلاشی کے بعد انہیں شہرمیں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :