تاجکستان کے لئے پاکستان کی برآمدات 74 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئیں

جمعہ 24 جون 2016 15:58

اسلام آباد ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون۔2016ء) پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت میں گزشتہ تین سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاجکستان کے لئے پاکستان کی برآمدات 74 لاکھ ڈالر سے بڑھ گئی ہیں جبکہ درآمدات 4.4 لاکھ امریکی ڈالر سے کم ہو کر 68 ہزار امریکی ڈالر رہ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان تاجکستان کو چینی، چاول، دودھ کی مصنوعات، ادویات، تعمیرات کا سامان بمع سیمنٹ، دستکاری کا سامان اورگوشت برآمد کرتا ہے جبکہ تاجکستان سے مشینری اور اس کے پرزہ جات،کیمیکل اور اس سے بنی اشیاء، ٹینری کا سامان اور رنگ وغیرہ درآمد کرتا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ترجیحی تجارت کے معاہدے پر رواں سال دستخط ہو نے کا امکان ہے جبکہ تاجکستان نے پاکستان کو کاسا1000- کی کامیابی کے بعد افغانستان کے راستے واخان کے ذریعے ایک چھوٹی ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی کی ترسیل کی بھی پیشکش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :