امجدصابری نہایت ہمدرد اور فرشتہ صفت انسان تھے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 جون 2016 15:56

امجدصابری نہایت ہمدرد اور فرشتہ صفت انسان تھے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2016ء) :پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کی شہادت کے بعد ان کی متعدد ویڈیو ز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو ان کے دہی بھلے فروخت کرتے ہوئے کی بھی ہے ۔ امجد صابری کو ایک نہایت ہمدرد اور انساینیت کی خدمت کے جذبے سے بھر پور انسان کےطور پر جانا جاتا تھا ۔ امجد صابری سے متعلق مشہور تھا کہ وہ ایک عاجز و انکساری رکھنے والی شخصیت ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ امجد صابری نے ایک بچی کی مدد کے لیے دہی بھلے فروخت کرنے کی غرض سے سٹال لگایا جہاں وہ خود کھڑے ہو کر دہی بھلے فروخت کرنے لگے۔امجد صابری نے دہی بھلے فروخت کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی اور بچی کی مدد کے لیے رقم اکٹھی کر کے اسے عطیہ کر دی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر امجد صابر ی کی اس ویڈیو نے ایک متربہ پھر سے ان کے مداحوں کو اشکبار کر دیا ہے ۔

امجد صابری کے مداح ان کے لیے دعائے مغفرت کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھی ان کے فرشتہ صفت ہونے سمیت ان کی عاجز طبیعت اور ان کے مزاج کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ان کے متعدد قصے بھی سنا رہے ہیں، امجد صابری کے قریبی عزیزوں کا کہنا ہے ک وہ ہمیشہ دوسروں کی مدد کرتے تھے۔ امجد صابری کو دو رز قبل موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی امجد صابری کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :