نادرا کا جعلی شناختی کارڈز کے حامل افراد کے لئے دو ماہ کی ایمنسٹی سکیم کا اعلان

جمعہ 24 جون 2016 15:52

نادرا کا جعلی شناختی کارڈز کے حامل افراد کے لئے دو ماہ کی ایمنسٹی سکیم ..

اسلام آباد ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون۔2016ء) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جعلی شناختی کارڈز کے حامل افراد کے لئے دو ماہ کی ایمنسٹی سکیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق دو ماہ کے اندر اندر ایسے افراد رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کریں بصورت دیگر 31 اگست 2016ء کے بعد انہیں جعلی شناختی کارڈ رکھنے کی بناء پر 14 سال تک قید اور ملک بدر کئے جانے کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نادرا کی طرف سے جعلی شناختی کارڈ یا رجسٹریشن کے حامل افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ یکم جولائی 2016ء سے 31 اگست 2016ء تک کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے نادرا کی طرف سے قائم کی گئی ہیلپ لائن 7000 پر اطلاع یا کسی بھی قریبی نادرا سینٹر سے رابطہ قائم کر کے خود کو پیش کر دیں بصورت دیگر 31 اگست 2016ء کے بعد شناخت ظاہر ہونے کی صورت میں 14 سال تک قید یا ملک بدر کرنے کی سزا دی جا سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رضاکارانہ طور پر ا پنی جعلی شناخت ظاہر کرنے والوں کو ملک بدر کرنے کی بجائے پناہ گزین کی حیثیت سے رجسٹر کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :