پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور وزارتِ اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام نیشنل آرٹ گیلری اسلام آباد میں خواتین محفل میلاد کی بابرکت محفل

جمعہ 24 جون 2016 15:49

اسلام آباد ۔ 24جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون۔2016ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ، وزارتِ اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے زیر اہتمام نیشنل آرٹ گیلری اسلام آباد میں خواتین محفل میلاد کی بابرکت محفل منعقد ہوئی۔ رمضان المبارک کے سلسلے میں منعقدہ اس محفل میں معروف خواتین نعت خوان طاہرہ، کنزہ خالد، محمودہ قمر، جویریہ امتیاز، ارم نزاکت وغیرہ نے خوبصورت آوازوں میں ہدیہ نعت اور درود و سلام بحضور سرور کونین پیش کیے۔

(جاری ہے)

معروف خاتون دانشور شگفتہ موسوی نے رحمت العالمین کے زندگی کے مختلف پہلووٴں بلخصوص انسانیت سے محبت اور باہمی رواداری پر روشنی ڈالی اور موجودہ دور کے تمام مسائل کے حل کے لیے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔محفل میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی پی این سی اے کی فیملی بھی شریک ہوئیں۔ آخر میں ملک کی ترقی ، خوشحالی اور دیرپا امن کے لیے دعا مانگی گئی۔ اس موقع پر معروف قوال امجد صابری کے افسوس ناک موت کی شدید مذمت کی اور ان کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :