سائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف

جمعہ 24 جون 2016 15:45

کراچی ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 جون۔2016ء) سائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ بجنے میں مصرف ہیں۔ فیکٹری میں موجود نائیلون، کپٹرا اور دیگر اشیاء کے باعث آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ایک ہی دن میں فیکٹری میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔