شہرقائد میں آگ لگنے کے واقعات،فائر بریگیڈ کی کارکردگی کا پول کھل گیا

متعدد گاڑیا ں خراب ،صرف 25گاڑیاں قابل استعمال ہیں،فائر بریگیڈ گاڑیوں کیلئے ہر ماہ 38لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 جون 2016 15:34

شہرقائد میں آگ لگنے کے واقعات،فائر بریگیڈ کی کارکردگی کا پول کھل گیا

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء):شہرقائد میں یکے بعد دیگرے تین مقامات پر آگ لگنے کے واقعات نے فائر بریگیڈ کی کارکردگی کا پول کھول دیا،متعدد خراب گاڑیا ں فائر اسٹیشنوں پر کھڑی ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی میں تین مقامات پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کیلئے پانی بھی کم پڑ گیا۔جبکہ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیا ں خراب کھڑی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

صرف 25گاڑیاں قابل استعمال ہیں جن میں 9گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔فائر بریگیڈ گاڑیوں کیلئے ہر ماہ 38لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔گاڑیوں کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک ہی کمپنی کو ٹھیکہ دیا جاتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دوسال سے دونوں اسنارکل خراب کھڑی ہیں۔20کروڑ کی اسنار کل کو ٹھیک کیوں نہیں کروایا گیا۔یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔فائر بریگیڈ کے اہلکار کے مطابق صبح 10بجے تک واٹر بورڈ نے آگ کو سنجیدہ نہیں لیا،نہ ہی پانی موجود تھا۔جب توجہ دی گئی تو آگ قابو سے باہر ہوچکی تھی۔