کراچی ، سائٹ کی گارمنٹس فیکٹری لگی آگ پرکئی گھنٹے گزرنے کے باجود قابو نہ پایا جاسکا

جمعہ 24 جون 2016 15:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) کراچی کے علاقے سائٹ کی گارمنٹس فیکٹری لگی آگ پرکئی گھنٹے گزرنے کے باجود قابو نہ پایا جاسکا،کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا، نائیلون و دیگر اشیاء جل کر راکھ ہو گئیں، تاہم کسی جانی کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کراچی میں سائٹ کے علاقے میں واقع ایک گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پہلے تین فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید دو گاڑیاں طلب کی گئیں لیکن فیکٹری میں موجود نائیلون ، کپڑا اور دیگر اشیا میں لگی آگ نہیں بجھ سکی بلکہ اس کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو فائر حکام نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا اور شہر بھر کی فائربریگیڈ کی طلب کی گئیں۔ فائر حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے قریب سے گیس پائپ لائن گذرنے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

گیس لائن بند نہ ہونے سے بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ گیس لائن بند ہونے کے بعد ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فیکٹری کے اندر داخل ہوکر آگ بجھا سکتا ہے تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باجود آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا، نائیلون و دیگر اشیاء جل کر راکھ ہو گئیں، تاہم کسی جانی کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :