کو ئٹہ ،عالمو چوک پر بم دھما کہ ، 3افراد جاں بحق جبک،27افراد شدید زخمی

جمعہ 24 جون 2016 15:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) کو ئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ عالمو چوک پر بم دھما کے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق جبکہ27افراد شدید زخمی ہو گئے ‘ زخمیوں کو سول ہسپتال اور بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا‘ وزیراعظم نواز شریف ‘ وزیر اطلاعات پرویز رشید ‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ‘ سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا‘ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله زہری نے آئی جی بلوچستان سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کو ئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ عالمو چو ک پر اس وقت زور دار دھما کہ ہوا جب وہاں لو گوں کی بڑی تعداد خریدا ری میں مصروف تھی دھما کے کے نتیجے میں 3افراد مو قع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 27افراد زخمی ہو گئے جنہیں فو ری طو ر پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

(جاری ہے)

دھما کہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آ واز3کلو میٹر دور شہر میں بھی سنا دی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔دھما کے کے فو را بعد سیکو رٹی فورسز کے اہلکا روں اور وہاں مو جو د لو گوں نے زخمیوں کو ایمبو لینسز اور گا ڑیوں میں ہسپتا لوں کو منتقل کر نے کا کا م کیا جبکہ سیکو رٹی فورسز نے علا قے کو گھیرے میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دی ہیں۔

دھما کے کی زد میں آ کر کئی گاڑیوں اور رکشوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا دھماکے سے متعدد دکانوں اور ٹھیلوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکے میں پانچ سے چھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔ وزیراعظم نواز شریف ‘ وزیر اطلاعات پرویز رشید ‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ‘ سابق صدر آصف علی زرداری ‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ‘ گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان ‘ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء الله زہری نے آئی جی بلوچستان سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔