دنیا میں چینی انگریزی اور اردو زبان کی پہلی ڈکشنری شائع ہو گئی

ڈکشنری میں چینی زبا ن کے دس ہزار الفاظ ،محاورے اور ضرب الامثال ہیں ڈکشنری چین میں پاکستان کے سابق سفیر سیدحسن جاوید کی کاوش کا نتیجہ ہے

جمعہ 24 جون 2016 15:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء ) دنیا میں چینی انگریزی اور اردو زبان کی پہلی ڈکشنری منظر عام پر آ گئی ہے ، یہ ڈکشنری چین میں پاکستان کے سابق سفیر سید حسن جاوید نے ترتیب دی ہے جو چین میں دس سال تک رہے ہیں ، وہ طالبعلم کی حیثیت سے چین گئے تھے جہاں بعد میں سفارت کار کے طورپر خدمات انجام دیتے رہے ، ڈکشنری نے چینی زبان کے دس ہزار الفاظ ،محاورے ،ضرب الامثال آسان اور سادہ زبان میں پیش کئے گئے ہیں ، یہ ڈکشنری مرتب کی سخت محنت کا شاہکار ہے جو طلبا، اساتذہ اور چینی زبان سیکھنے کے شائقین کیلئے معاون ثابت ہو گی ، ڈکشنری میں چینی زبان کے کریکٹر ، آوازیں ،لہجے اور کچھ عام تاثرات بھی اردو زبان میں پیش کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مرتب سید حسن جاوید کے مطابق اردو چینی زبان کے قریب تر ہے کتاب میں طلباء ، اساتذہ اور چینی زبان سیکھنے والوں کے لئے حوالہ جاتی مواد موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :