ڈیرہ بگٹی ، گیس پائپ لائن تباہ کرنیکی کوشش ناکام،چالیس کلو بارودی مواد برآمد ، دہشتگردوں کے پانچ ٹھکانے تباہ

جمعہ 24 جون 2016 15:18

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء ) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ فورسز اور حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چالیس کلو بارودی مواد اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے، جبکہ دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ دو روز کے دوران مختلف علاقوں میں حساس اداروں کی نشاندہی پر کارروائی کر تے ہوئے گیس پائپ لائن تباہ کرنے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شرپسندوں کے پانچ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے، جبکہ شرپسندوں کے کیمپوں میں دہشت گردی کے لیے رکھا گیا چالیس کلو گولہ بارود اور بھاری تعددا میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :