وزیر اعظم کیخلاف تحر یک انصاف کا ریفر نس سیاسی دکانداری کے سواکچھ نہیں ‘ رانا ثناء اللہ خان

جمعہ 24 جون 2016 15:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کیخلاف تحر یک انصاف کا ریفر نس سیاسی دکانداری کے سواکچھ نہیں ‘ تحر یک انصاف نے الیکشن کمیشن میں ریفر نس دائر کر دیا اب فیصلہ بھی تسلیم کر یں ‘تحر یک انصاف صرف وہی فیصلہ تسلیم کرتی ہے جو انکے حق میں آئے ‘تحریک انصاف اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی سڑکوں پر آنے کی سیاست کو عوام مسترد کر دیں گے ‘ بجٹ عوام کیلئے ہے اور یہ کوئی گورکھ دھندہ نہیں ہے‘ ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہوں گے اور نئے منصوبے شروع ہوں گے۔

جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں صوبائی وزیرقانو ن رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں کسی بھی قسم کا ریفر نس دائر تحر یک انصاف کا آئینی اور جمہو ری حق ہے مگر ریفر نس میں جو دعوے کیے ہیں وہ جھوٹ کا پلندہ ہیں اس لیے تحر یک انصاف اب یہ بھی وعدہ کر ے جو بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئیگا اس کو وہ تسلیم کر یں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کیلئے پنجاب کا بجٹ عوامی ہے جو گورکھ دھندہ نہیں ہے بلکہ اس میں اعداد و شمار کو بیلنس کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے سے مخالفین کی جانب سے کی جانے والی باتیں روائتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب کی ترقی کا عمل جاری ہے اور جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل ہونے کے بعد نئے منصوبے بھی شروع کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد اپوزیشن کے احتجاج سے (ن) لیگ کی حکومت کو کوئی خطر ہ نہیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی اور آنیوالی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہی ہوگی ۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ مفتی عبد القوی اور قندیل بلوچ دونو ں حق پر ہے اور مفتی عبد القوی نے خود کہا ہے وہ تحر یک انصاف علماء ونگ پنجاب کے صدر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :