وزارت داخلہ کے جعلی لیٹر پر مجرم کو چھڑانے کے کیس میں سیکشن آفیسر کو 23سال قید اورجرمانہ سنادیا گیا

جمعہ 24 جون 2016 15:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) اسلام آباد کے سپیشل سنٹرل جج نے وزارت داخلہ کے جعلی لیٹر پر مجرم کو چھڑانے کے کیس میں سیکشن آفیسر کو 23سال قید اور ساڑھے آٹھ لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد کے سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر احمد نے وزارت داخلہ کے جعلی لیٹر پر ملزم کو چھڑانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے سیکشن آفیسر علی محمد کو تئیس سال قید اور ساڑھے آٹھ لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا جبکہ برطانیہ سے سزا یافتہ مجرم قمر عباس کو 14سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔