اویس شاہ کے اغوا کے خلاف ہڑتال ، سابق صدر زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت نہ ہوسکی

جمعہ 24 جون 2016 15:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون ۔2016ء) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کے اغواء کے خلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر ہڑتال کے باعث سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت نہ ہوسکی‘ احتساب عدالت نے سماعت 2جولائی تک کے لئے ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو راولپنڈی کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہونا تھی تاہم پاکستان بار کونسل کی کال پر ہڑتال کے باعث مقدمے میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے دو جولائی تک کے لئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس علی شاہ کے اغواء کے خلاف ہڑتال کی کال دی تھی۔