پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے،376گراں فروش گرفتار

صوبہ بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو25لاکھ64ہزار روپے جرمانہ،284ایف آئی آر درج،لاہور میں1557چھاپے،142ایف آئی آر درج،246دکاندار گرفتار،303اشیاء مہنگی بیچتے پکڑے گئے۔رمضان مانیٹرنگ رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 جون 2016 15:09

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے،376گراں فروش گرفتار

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء ) :صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس وزیراعلی کی ہدایت پر اشیاء صرف بیچنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی۔36اضلا ع میں گراں فروشوں ،ذخیرہ اندوزوں ،ملاوٹ اور دیگر قانون شکنی کا ارتکاب کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق ضلع گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ3 لاکھ25ہزار سے زائد روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ ضلع راجن پور میں سب سے کم10500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

ضلع لاہور میں1557مقامات پر چھاپے مارے گئے97000روپے جرمانہ وصول کیا ،142ایف آئی آر درج ،246تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا۔صوبہ بھر میں1756پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف شہروں کی2381مارکیٹوں میں اچانک پہنچ کر چیکنگ کی اور10793دکانوں پر چھاپے مارے گئے -2262تاجروں اور دکاندارو ں کو اوور چارجنگ کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ،9 دکانداروں کو ذخیرہ اندوزی کرتے پکڑے گئے،56دکاندار اور تاجرملاوٹ اور قانون کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے284ایف آئی آر درج کروائیں ،376تاجروں اور دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

2564500روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔وزن اور مقدار کی چیکنگ کرنے کے لئے اوزان و پیمائش انسپکٹروں نے مختلف مقامات پر2301دکانوں کی انسپکشن کی ،285مقامات پر قانون کی خلاف ورزی نوٹ کی گئی ،161تاجروں اور دکانداروں کو کم تولنے پر پکڑا گیا ،لیبر ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹروں نے کم تولنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :