اینٹی نارکوٹکس فورس کی کراچی ایئرپورٹ پر کاروائی

ملزمان کے قبضے سے 8کلو گرام کرسٹل برآمد،5خواتین سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 جون 2016 15:09

اینٹی نارکوٹکس فورس کی کراچی ایئرپورٹ پر کاروائی

کراچی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء ) :اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے 5خواتین سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرلیاہے،ملزمان کے قبضے سے 8کلو گرام کرسٹل برآمد ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے آج صبح کراچی ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافروں کے سامان سے 8کلوگرام سے زائد کرسٹل برآمد کرلی ہے۔ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :