پنجاب فوڈ اتھارٹی کا اکبری منڈی میں مصالحہ جات کے گودام پر چھاپہ، ملاوٹ ثابت ہونے پر سیل کر دیا

جمعہ 24 جون 2016 15:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اکبری منڈی میں چھاپہ مار کر مصالحہ جات میں ملاوٹ ثابت ہونے پر گودام سیل کر دیا اور مزید نمونے لیب ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیئے ۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کی سربراہی میں اکبر منڈی میں مصالحہ جات کے گودام پر چھاپہ مارا گیا اور ٹیسٹ کئے گئے جس دوران ان میں ملاوٹ پائی گئی۔ گودام سے ایک ہزار کلوگرام ملاوٹ شدہ مصالحہ جات برآمد ہوئے جس پر گودام سیل کر دیا گیا ہے اور تمام نمونے لیب ٹیسٹ کیلئے بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :