فاطمہ میورئیل ہسپتال میں اچانک آگ لگ گئی، کچھ گھنٹوں کے بعد قابو پا لیا گیا

جمعہ 24 جون 2016 15:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) لاہور کے علاقے شادمان میں واقع فاطمہ میورئیل ہسپتال میں اچانک آگ لگ گئی، آگ پر کچھ گھنٹوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال عملہ کے مطابق دوسری منزل پر واقع آئی سی یو وارڈ کے کوریڈور میں اچانک آگ بڑک اٹھی۔ آگ کے باعث کمروں میں دھواں پھیل گیا جس سے لوگوں میں بھگڈر مچ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ اس آپریشن کے دوران ریسکیو ٹیموں کی تین گاڑیوں نے حصہ لیا۔ آگ لگنے کے دوران باحفاظت تمام مریضوں کو اسپتال سے باہر نکال لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :