دبئی: ایک ایشیائی شہری سڑک عبور کرتے ہوئے کا رکی زد میں آنے سے جاں بحق

جمعہ 24 جون 2016 15:01

دبئی: ایک ایشیائی شہری سڑک عبور کرتے ہوئے کا رکی زد میں آنے سے جاں بحق

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء): دبئی میں ایک ایشائی شہری سڑک عبور کر تے ہوئے کا ر کی زد میں آنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشائی شہری الخلیج روڈ کو عبور کر رہا تھا کہ اچانک ایک تیز رفتار کا ر کی زد میں آنے سے حادثے کو شکا ر ہوکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مذکورہ غیر ملکی شہری سڑک پر سرخ بتی جلنے کے باوجود سڑک کو عبور کر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس کے کنٹرول روم کے انچارج نے مقامی اخبار کو بتایا کہ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہماری ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ لیکن ہماری ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی غیرملکی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔ پولیس حکام نے عوام الناس کو خبر دار کیا ہے کہ وہ سڑک پر نصب اشاروں کو دیکھ کر سڑک عبور کریں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ کسی حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ اور متعین کردہ جگہوں کے علاوہ کسی دوسری جگہ سے سڑک عبور نہ کریں۔