سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور اور تجارت کے اجلاس 27جون ہونگے

جمعہ 24 جون 2016 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون ۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور اور تجارت کے اجلاس 27جون ہونگے ۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس پیر 27جون کو پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں دن دو بجے منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر نذہت صادق کرینگی ‘اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات اور خارجہ پالیسی سمیت مختلف امور پر غور کیا جائیگا جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر شبلی فراز کرینگے ۔ اجلاس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کمیٹی کو ادارے کی جانب سے برآمدات کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق کمیٹی کو بریفننگ دینگے جبکہ دیگر امور بھی زیر غور لائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :