آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے 49ہزار743خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے

جمعہ 24 جون 2016 14:49

آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے 49ہزار743خاندان واپس اپنے علاقوں میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے 49ہزار743خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ۔واپس جانے والے خاندانوں میں 25ہزار روپے بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ ‘ 10ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں ادا کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد آئی ڈی پیز کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ‘ اب تک 49ہزار 743خاندان واپس اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ گئے ہیں ‘ 54ہزار خاندانوں کی واپسی ابھی باقی ہے ۔

حکام کے مطابق واپس جانے والے خاندانوں میں 25ہزار روپے بذریعہ زونگ موبائل سم کے ذریعہ ادا کئے جا رہے ہیں ۔ واپس جانے والے خاندانوں میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعہ چھ ماہ کیلئے مفت راشن ، کمبل اور خیمے دیئے جا رہے ہیں ۔ حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے تمام بے گھر افراد دسمبر 2016ء تک اپنے علاقوں میں واپس پہنچ جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :