آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 جون 2016 14:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی ۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں افغانستان کی صورتحال سمیت طالبان سے مذاکرات کے عمل پر بھی بات چیت کی گئی ۔

برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں پاک افغان تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق بھی مختلف امور زیر بحث آئے۔برطانوی ہائی کمشنر نے پاک فوج کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور اس میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو سراہا۔