گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں آج نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا

25 ارب 36 کروڑ 61 لاکھ روپے غیرترقیاتی اور 13 ارب روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں مختص کیے جانے کا امکان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 24 جون 2016 14:25

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں آج نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا ..

گلگت(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء) گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی میں آج نئے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں 25 ارب 36 کروڑ 61 لاکھ روپے غیرترقیاتی اخراجات کی مد میں جبکہ 13 ارب روپے ترقیاتی اخراجات کی مد میں مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تعمیرات اور انفراسٹرکچر کے لیے 30 فیصد،توانائی کے شعبے کے لیے22 ،تعلیم کےلیے21 جبکہ صحت کے لیے6 اورسیاحت کے شعبے کے لیے 5 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔گزشتہ بجٹ کے مقابلے میں اس سال 3 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مختلف سرکاری محکموں میں 4 ہزار 100 سو افراد بھرتی کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :