کراچی میں ادویات کی فیکٹری اور لاہور کے ہسپتال میں آتشزدگی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 24 جون 2016 14:25

لاہور+کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء) کراچی میں ہاکس بے کے قریب ادویات بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے سے بڑی مقدار میں ادویات جل کر خاکستر ہو گئیں۔ادھر لاہورمیں فاطمہ میموریل ٹرسٹ ہسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر ریسکیو 1122نے جلد قابو پالیا ۔

(جاری ہے)

کراچی فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے 8 فائر ٹینڈز اور 2 باوزر روانہ کئے گئے جنہوں نے 3 گھنٹے کی لگاتار کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔

گودام میں موجود ادویات سمیت تمام اشیاءجل گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فیکٹری مالکان کے مطابق آگ بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ دوسری طرف لاہور کے فاطمہ میموریل ہسپتال کے آئی سی یو کے باہر کوریڈورمیں بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے مریضوں اورا ن کے لواحقین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :