سپریم کورٹ نے نجی کمپنیوں کی کھاد کے معیار کا کیمیائی تجزیہ کرنے کا حکم دے دیا

سبسڈی کا پیسہ حکومت کا نہیں ، عوام کا ہے ، حکومت اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرتی :اعلی عدالت کے ریمارکس

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 24 جون 2016 14:25

سپریم کورٹ نے نجی کمپنیوں کی کھاد کے معیار کا کیمیائی تجزیہ کرنے کا ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء) سپریم کورٹ نے نجی کمپنیوں کی کھاد کے معیار کا کیمیائی تجزیہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ، جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کسان کھاد سبسڈی پیکج توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نجی کھاد کمپنی کی سبسڈی کی مد میں معاونت کرنے اور آئندہ کے لیے تمام نجی کمپنیوں کی کھاد کے معیار کا کیمیائی تجزیہ کرانے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ کیمیائی تجزیہ پشاور ، لاہور اور کراچی کی لیبارٹری سے کرایا جائے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ سبسڈی کے معاملے پر حکومت نے عوام کے پیسہ کی تقسیم میں بہت فراخدلی دکھائی۔ حکومت نے اپنے انداز پر غور نہیں کیا ، حکومت سمجھتی ہے کہ اس کی بادشاہت ہے ، سبسڈی کا پیسہ حکومت کا نہیں ، عوام کا ہے ، حکومت اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرتی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کا ڈیڑھ ارب سبسڈی کی مد میں تقسیم کرنا توہین عدالت ہے۔ عدالت نے نجی کھاد کمپنی کی درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :