لاہور میں ریلوے کی زمین پر قائم گالف کلب کو خالی کروالیا گیا‘ریلوے پولیس کی بھاری نفری تعینات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 24 جون 2016 14:19

لاہور میں ریلوے کی زمین پر قائم گالف کلب کو خالی کروالیا گیا‘ریلوے ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء) پاکستان ریلوے کے حکام نے ریلوے کی اراضی پر قائم گالف کلب کو سیل کرکے عملے اور ممبران کو باہر نکال کر کلب کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے کینال روڈ پر واقع نجی گالف کلب کوسیل کردیا، کلب کے عملے اور مہمانوں کو باہرنکال دیا گیا جبکہ پولیس کے ناروا سلوک پر ملازمین حکومت پنجاب پرپھٹ پڑے۔

(جاری ہے)

گالف کلب کو سیل کرنے کیخلاف ملازمین اور ممبران احتجاج پراتر آئے۔گالف کلب ریلوے کی اراضی پر قائم ہے، ریلوے اور گالف کلب کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ادارے ریڈیمکو کے ایم ڈی کا کہنا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر کئی بار نوٹس بھجوائے گئے لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ کارروائی قانون کے مطابق کی گئی ہے، گالف کلب کے اندر اور باہر ریلوے حکام اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

متعلقہ عنوان :