برطانوی ریفرنڈم اور ڈیوڈکیمرون کا مستعفی ہونے کا اعلان‘دنیا کی سٹاک مارکیٹس میں بھونچال آگیا

جمعہ 24 جون 2016 14:19

برطانوی ریفرنڈم اور ڈیوڈکیمرون کا مستعفی ہونے کا اعلان‘دنیا کی سٹاک ..

لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء)یورپی یو نین سے انخلا کے برطانوی عوام کے فیصلے کے بعد جہاں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا وہیں، اس کے جھٹکے دنیا کی بیشتر اسٹاک مارکیٹس پر بھی پڑے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں ریفرنڈم اور کیمرون کے استعفیٰ کے بعد ایشیا، یورپ اور لندن اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، فٹسی انڈیکس تاریخ کی بدترین مندی کا شکار ہوکر 9 فیصد گرگیا، یورو اسٹاک انڈیکس 11 فیصد گرگیا۔

جاپان کی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی اور ٹوپکس انڈیکس 8 فیصد تک گرگیا جبکہ پاکستان میں بھی سرمایہ کار گبھراہٹ کا شکار نظر آئے اور انڈیکس 850 پوائنٹس نیچے چلاگیا۔ خام تیل کی قیمت میں بھی تین فیصد تک کہ کمی ہوئی جبکہ سونے کی قیمت میں پانچ فیصد کا نمایاں اضافہ ہو۔دوسری جانب برطانوی پاونڈ کی قدر گر کر1985 کی سطح پر آگئی جب کہ جاپانی ین ساڑھے تین فیصد تک بڑھ گیا۔