رجسٹرار سپریم کورٹ نے بھنگ کی کھلے عام فروخت سے متعلق دائر درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دی،متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت

جمعہ 24 جون 2016 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون۔2016ء) رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے ملک بھر میں بھنگ کی کھلے عام فروخت کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر اعتراضات لگا کر واپس کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روزرجسٹرار سپریم کورٹ نے بھنگ کی کھلے عام فروخت سے متعلق دائر درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزارحق دعوی نہیں رکھتا اس معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے، یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ سپریم کورٹ میں درخواست امان اللہ سومرو نے دائر کی تھی جس میں ملک بھر میں بھنگ کی فروخت کے لیے دکانیں کھولنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :