ایس ای سی پی کے زیرِ اہتمام گروپ بیمہ صحت کے لئے کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 24 جون 2016 14:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام بیمہ صحت کے کاروبار سے منسلک بیمہ کمپنیوں کے لئے گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کاروبارِ حیاتی اور غیر حیاتی بیمہ کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کے بیس سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد بیمہ صحت کے کاروبار سے منسلک بیمہ کمپنیوں کے مابین تبادلہِ معلومات کے باقاعدہ نظام کا قیام تھا۔

کانفرنس میں مرکزی امانت خانہ کمپنی (سی ڈی سی) کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ایس ای سی پی نے اس موقع پر بتا یا کہ بیمہ صحت کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ بیمہ کمپنیوں کے لئے بہت سے فوائد کا باعث ہو گا۔ اس موقع پر مرکزی امانت خانہ کمپنی کے نمائندے نے شرکاء کو بتا یا کہ معلومات کی رازداری اور تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس اقدام سے سٹیک ہولڈرز جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے زیادہ بہتر انداز میں بیمہ صحت کی خدمات فراہم کرسکیں گے۔

کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی تبادلہ معلومات برائے صنعتِ حیاتی بیمہ میں اس مقصد کے لئے ایک اضافی رجسٹر رکھا جائے گا۔ کانفرنس سے شرکاء نے صنعتِ بیمہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے ایس ای سی پی کو کوششوں کی تعریف کی۔ کمشنر بیمہ نے اس موقع پر تمام شرکاء کا کانفرنس میں شرکت اور دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :