برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی

پاونڈ کی قدر 11فیصد کم، پاکستان سمیت کئی ایشیائی منڈیوں میں شدید مندی

جمعہ 24 جون 2016 14:15

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون۔2016ء) برطانوی عوام کے یورپی یونین کے چھوڑنے کے فیصلے سے برطانیہ سمیت کئی ملکوں کی معیشت پر برا اثر پڑا ہے، برطانوی پاونڈ میں 11فیصد کمی جبکہ پاکستان کئی ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھنے کو آئی ہے۔برطانیہ میں ریفرنڈم کے نتائج نے برطانیہ سمیت ایشیائی بازاروں کوکساد بازاری کا شکار کر دیا ہے، پاونڈ کی قدرمیں ڈالرکے مقابلے میں 11فیصد کمی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی کرنسی پاوٴنڈسٹرلنگ کی قدرمیں ریکارڈ کمی آئی ہے اور پاونڈ31سال کی کم ترین سطح پرپہنچ گیا۔پاوٴنڈکی قدرمیں کمی برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے فیصلے کے خدشے کیوجہ سے آئی دوسری جانب پاکستان سمیت کئی دوسری ایشائی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندا دیکھا گیاپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں700پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔صبح کو 100انڈیکس 37ہزار 481کی کم ترین سطح پرتھا۔ہانگ کانگ ،974بھارت1000،ٹوکیو اور سنگا پورمیں بھی شدید مندی دیکھی گئی۔