کراچی سائٹ ایریا کی گارمنٹس فیکٹری لگی آگ پر کئی گھنٹے گذرنے کے باجود قابو نہ پایا جاسکا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 24 جون 2016 13:33

کراچی سائٹ ایریا کی گارمنٹس فیکٹری لگی آگ پر کئی گھنٹے گذرنے کے باجود ..

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء) کراچی میں سائٹ ایریا کی گارمنٹس فیکٹری لگی آگ پر کئی گھنٹے گذرنے کے باجود قابو نہیں پایا جاسکا۔ ایک درجن سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ سائٹ کے علاقے میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملنے پر پہلے تین فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں۔

(جاری ہے)

آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید دو گاڑٰیاں طلب کی گئیں لیکن فیکٹری میں موجود نائیلون ، کپڑا اور دیگر اشیا میں لگی آگ نہیں بجھ سکی بلکہ اس کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو فائر حکام نے اسے تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا اور شہر بھر کی فائربریگیڈ کی طلب کی گئیں۔ فائر حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے قریب سے گیس پائپ لائن گذرنے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ گیس لائن بند نہ ہونے سے بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ گیس لائن بند ہونے کے بعد ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فیکٹری کے اندر داخل ہوکر آگ بجھا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :