گلگت :چینی باشندے کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر نو سال قید
جمعہ 24 جون 2016 13:26
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون۔2016ء) گلگت میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ شہباز خان نے چینی باشندے وانگ جیانچیو کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر نو سال قید کی سزا سنا دی دی ہے ۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مجرم دوبارہ پاکستان نہیں آ سکے گا۔مجرم نے دوران سماعت اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انھوں نے پاکستان سے چار پستول اور دو سو سے زائد گولیاں خریدیں جنھیں وہ چین لے جانا چاہتے تھے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں آئی جی پنجاب کو حکم دیا ہے کہ جس اسلحہ ڈیلر نے چینی باشندے کو اسلحہ فروخت کیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے واضح رہے کہ چینی باشندے وانگ جیانچیو کو 24 مئی کو پاک چین سرحدی علاقے میں ہنزہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔(جاری ہے)
ان کے قبضے سے اسلحے کے علاوہ دوربین اور نقشے بھی برآمد ہوئے تھے۔ جیانچو کے قبضے سے چار غیر قانونی پستول برآمد ہوئے تھے جیانچیو کو خنجراب سے گرفتاری کے بعد گلگت منتقل کر دیاگیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ جیانچیو ایک ماہ کے ویزے پر پاکستان پہنچے تھے اور 14 دن اسلام آباد میں رہنے کے بعد وہ بس کے ذریعے ہنزہ اور پھر سوست کے علاقے پہنچے اور وہاں سے ٹیکسی کے ذریعے خنجراب کا سفر اختیار کیا۔بتایا جاتا ہے کہ جیانچیو راستے میں تصویریں کھینچنے کا کہہ کر اتر گئے اور خاصی دیر تک نہیں واپس نہیں لوٹے جس پر ٹیکسی ڈرائیور نے قریبی پولیس چوکی پر اطلاع دی جس پر پولیس نے ان کی تلاش شروع کردی اور انھیں ایک گلیشئر کے قریب سے گرفتار کیا جہاں ان کے بیگ سے مذکورہ اسلحہ برآمد ہوا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.