برطانیہ میں ریفرنڈم کے اثرات پاکستان میں‘کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز 2 فیصد گر گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 24 جون 2016 13:23

برطانیہ میں ریفرنڈم کے اثرات پاکستان میں‘کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء) برطانیہ میں یورپی یونین میں رہنے یا انخلاءکے حوالے سے ہونے والے ریفرنڈم کا اثر پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا اور جمعے کے روز ٹریڈنگ کا آغاز ہوتے ہی کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں شیئرز 2 فیصد گر گئے۔ صبح 10 بجکر 17 منٹ پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں 37,484.18 پوائنٹس کے ساتھ 1.96 فیصد پر ٹریڈنگ ہورہی تھی۔

(جاری ہے)

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف اکنامسٹ اور ڈائریکٹر سعد ہاشمی نے اس صورتحال کے حوالے سے کہا، یہ سب بریگزٹ کی وجہ سے ہوا۔تاجروں کا کہنا ہے کہ بینکنگ اور آئل اسٹاک شدید مندی کا شکار ہیں۔برطانوی عوام کے فیصلے سے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے اور اس کی قیمت سو ڈالر اضافے سے 1360 ڈالر فی اونس تک جاپہنچی، جبکہ بین الاقومی مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے اور وہ 31 سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔