سیالکوٹ کی بی آر بی نہر کے کنارے تین نوجوان لڑکوں کی لاشیں برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 24 جون 2016 13:23

سیالکوٹ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء)سیالکوٹ کی بی آر بی نہر کے کنارے تین نوجوان لڑکوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقع سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گاﺅں ملیاں والی میں پیش آیا جہاں بی آربی نہر کے کنارے تین نوجوان لڑکوں کی لاشیں ملی ہیں۔تینوں لڑکوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل رات کے وقت کیئے گئے ہیں اور تاحال لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لیے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔