ساہیوال میں عارف والا روڈ پر مسافر کوچ لکڑیوں سے لدے ٹریلر سے ٹکراگئی‘15مسافرزخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 24 جون 2016 13:23

ساہیوال(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24جون۔2016ء) ساہیوال میں عارف والا روڈ پر ایک مسافر کوچ لکڑیوں سے لدے ٹریلر سے ٹکراگئی ، حادثے میں 15مسافرزخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثے کاشکارہونے والے مسافر کوچ بہاولنگر سے لاہورجارہی تھی اوراس میں ایک ہی خاندان کے افراد سوارتھے جو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جارہے تھے۔ساہیوال کے قریب ان کی کوچ سڑک کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیںجنہیں سول ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق تین زخمی بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :