وہاڑی : خاتون سے مبینہ زیادتی، اہل خانہ کا پولیس رویہ کیخلاف تھانہ کے باہر احتجاج

جمعہ 24 جون 2016 13:23

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 جون۔2016ء) وہاڑی میں ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کے بعد پولیس کے جانبدارانہ رویے کے خلاف متاثرہ خاتون کے اہل خانہ نے تھانا لْڈن کے باہر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مبینہ زیادتی کا واقعہ وہاڑی کے نواحی علاقے موضع مصطفیٰ آباد میں پیش آیا، لْڈن تھانے کے باہر احتجاج کرتے متاثرہ خاتون کیاہل خانہ کا کہنا ہے کہ زمیندارنے 28 سالہ خاتون سیزیادتی کی ہے،مزاحمت پر زمیندار نے بندوق کیبٹ مارکرخاتون کو زخمی بھی کیا ہے۔

تاہم پولیس جانبداری سے کام لیتے ہوئے زمیندارکیخلاف کارروائی نہیں کررہی،واقعے پر تھانے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔دوسری جانب مقامی زمیندار طارق شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی قسم کی زیادتی نہیں بلکہ یہ گھریلو جھگڑے کا معاملہ ہے ، متاثرہ خاتون اْنکی سسرالی رشتے دار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :