دبئی: پاکستانی شہری ٹیکسی ڈرائیور کو ہراساں کرنے ، موبائل فون چوری کرنے پر گرفتار

جمعہ 24 جون 2016 13:19

دبئی: پاکستانی شہری ٹیکسی ڈرائیور کو ہراساں کرنے ، موبائل فون چوری ..

دبئی :(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جون 2016ء): دبئی پولیس نے غیر ملکی ٹیکسی ڈرائیور کو ہراساں کرنے اور اسکا موبائل فون چوری کرنے کے جرم میں ایک پاکستانی کو گرفتار کر لیا ۔ دبئی عدالت میں غیرملکی ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ اس نے ایک پاکستانی اور اسکے ساتھی کو القعوض سے بٹھایا اور ان کے بتائے ہوئے مقام پر پہنچنے کے بعد میں نے ان سے ک9 درہم کرایہ مانگا ۔

پاکستانی شہری نے کہا کہ اس کے پاس 500درہم ہیں۔ ٹیکسی ڈرائیور نے کہا کہ اس کے پاس کھلے پیسے ہیں ۔

(جاری ہے)

لیکن اچانک پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے دوسرے دوست نے اس کی گردن سیٹ بیلٹ باندھ دی اور اسکا موبائل فون لے کر بھاگ گئے ۔ ٹیکسی ڈرائیور نے بتایا کہ اس نے اس واقع کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو کر دی ۔ دو ہفتوں بعد پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا ۔ جس کو ٹیکسی ڈرائیور نے پہچان بھی لیا تھا۔ لیکن پاکستانی شہری نے کہا کہ اس نے ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ ایسا کچھ نہیں کیا اور اور نہ ہی اس نے ٹیکسی ڈرائیور کا فون چرایا ہے۔ پاکستانی شہری نے عدالت میں بتایا کہ اسکا ساتھی پہلے ہی کفیل سے فرار ہو چکا ہے اور اسکو اسکا کوئی پتہ نہیں ہے. عدالت نے مقدمے کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔