Live Updates

آزاد کشمیر کے عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے تحریک انصاف کا وزیراعظم پاکستان کے خلاف ریفرنس دائر

جمعہ 24 جون 2016 13:17

باغ‘ دھیرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 جون ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے وزیراعظم پاکستان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا‘ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کو ترقی کی راہ سے ہٹانے کی ہر موقع پر ہر ممکن کوشش کی جسے میاں نواز شریف نے ناکام بنایا‘ اب آزاد کشمیر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جسے آزاد کشمیر کے عوام ہی ناکام بنا دیں گے-وسطی باغ اور غربی باغ کے عوام کی اکثریت پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس سے نالاں ہے‘ سردار عتیق نسل درنسل حکومت کرتے چلے آ رہے ہیں لیکن انہوں نے اپنے حلقے کی طرف کبھی توجہ نہیں دی ‘ عوام الناس کا کہنا ہے کہ ناچ گانے کی پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ‘ آزاد کشمیر کے عوام کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ نواز شریف کے ویژن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلم لیگ کو کامیاب کر کے آزاد کشمیر میں بھی تعمیر وترقی کرائیں-دھرنے کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ چھ ماہ کیلئے لٹک گیا تھا لیکن آخر کار وزیراعظم نواز شریف کی کاوشوں کے باعث چینی صدر پاکستان آئے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بنیاد ڈالی گئی- وزیراعظم نواز شریف کے اس تاریخی فیصلے سے جہاں پاکستان دشمنوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں اور پاک چین اقتصادی منصوبے کو ناکام بنانے میں لگے ہوئے ہیں وہیں حکومت اور فوج پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہے- پاکستانی دشمنوں کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کا مشن ایک ہی ہے جنہیں پاکستان کی تعمیر وترقی ہضم نہیں ہورہی-اب جبکہ آزاد کشمیر میں الیکشن سرپر ہیں ایسے میں پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے وزیراعظم کے خلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا ہے -پاکستان تحریک انصاف کی کوشش ہوتی ہے ملک افراتفری جاری ہے تاکہ ان کی دکانداری چمکتی رہے- سپیکر سردار ایاز صادق کے خلاف بھی انا اور ضد کی انتہائی کرنے کے بعد دوبارہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو منہ کی کھانا پڑی تھی اسی طرح اب وزیراعظم کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ آنے پر بھی پاکستان تحریک انصاف کو منہ کی کھانا پڑے گی-آزاد کشمیر کے غیور عوام کو مدہوش اور ناچ گانے کے رسیا حکمرانوں کی ضرورت نہیں‘ آزاد کشمیر میں اگر کوئی جماعت تعمیر وترقی کرے گی وہ صرف مسلم لیگ نواز ہی ہے جس کی پالیسیاں دنیا کے سامنے ہیں- پاکستان میں تعمیر وترقی کا تمام سہرا میاں نواز شریف کے سر جاتا ہے-بیرسٹر سلطان ‘ سردار عتیق اور پیپلزپارٹی نے اپنے اپنے دور حکومت میں آزادکشمیر کے عوام کے ساتھ جو سلوک کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے اب آپس میں اتحاد بنا کر عوام کو لوٹنے کیلئے پھر میدان عمل میں آنے کیلئے پر تول رہے ہیں لیکن آزاد کشمیر کے عوام کو اب بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا-آزاد کشمیر میں آنے والا وقت پاکستان مسلم لیگ نواز ہے تمام سازشی ناکام ہو کر رہیں گے-

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات