اسلام آباد : تبلیغی جماعت کی ہائی ایس وین کو حادثہ ، دو افراد جاں بحق، 14بہہ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 جون 2016 13:05

اسلام آباد : تبلیغی جماعت کی ہائی ایس وین کو حادثہ ، دو افراد جاں بحق، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2016ء): اسلام آباد میں مظفر آباد سے آنے والی ہائی ایس وین حادثے کا شکار ہو کر دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 14افراد دریا میں بہہ گئے۔

(جاری ہے)

حادثہ شاہراہ نیلم پردیولیاں کے مقام پر پیش آیا۔ ہائی ایس وین میں تبلیغی جماعت کے لوگ موجود تھے ۔ پاک فوج کے جوان اور رضا کار موقع پر پہنچ گئے جس کے بعد امدادی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔