Live Updates

تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 جون 2016 11:55

تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2016ء) :پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں نواز شریف کی نااہلی کی پٹیشن یاسمین راشد نے جمع کروائی جس کے بعد ریفرنس ایڈشنل سیکرٹری کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عندلیب عباس، نعیم الحق ، سیف اللہ نیازی بھی یاسمین راشد کے ہمراہ موجود تھے ۔

۔پٹیشن کے متن میں کہا گیا کہ اثاثے چھپانے پر نواز شریف کو نا اہل قرار دیا جائے ، الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی ہے ۔ ٹی او آر ناکام ہو گیا لہٰذا ہمارے پاس عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا واحد راستہ رہ گیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتیں بالخصوص سپریم کورٹ نااہلی کے کیسز جلد از جلد نمٹائے، امید ہے کہ جیسے ہی الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری ہو گی اس کیس کی سماعت مکمل کر لی جائے گی ۔ نواز شریف کی نا اہلی سے متعلق کیس بہت مضبوط ہے ۔یاسمین راشد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نا اہل ہوں گے ، ہمارے پاس دستاویزات ہیں جن میں پانامہ پیپرز شامل ہیں، باقی تمام ثبوت شام کو پیش کریں گے، کیونکہ ہمارے پاس جو ثبوت ہیں ان سے نواز شریف نا اہل ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان آج شام چار بجے اہم نیوزکانفرنس کریں گے ۔ایڈشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن فدا محمد نے ریفرنس لیگل ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات