بھارتی شہری کو امتحان دینے کے 47سال بعد گولڈ میڈل مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 24 جون 2016 03:08

بھارتی شہری کو امتحان دینے کے 47سال بعد گولڈ میڈل مل گیا

81 سالہ بھارتی شہری نے قریباً 50سال پہلے قانون کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی مگر گولڈ میڈل لینے کے لے اسے 47 سال انتظار کرنا پڑا۔
اجیت سنگھ سنگھوی 1969 میں راجھستان یونیورسٹی میں ایوارڈ پانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر تھا۔ اس نے اس فہرست کو یہ کہہ کر چیلنج کر دیا کہ پہلی پوزیشن اس کی ہے۔یونیورسٹی اور اجیت کے درمیان قانونی جنگ شروع ہوگئی، جو پچھلے ہفتے اجیت نے حتمی طور پر جیت لی۔

انصاف کی فراہمی میں اتنی زیادہ تاخیر یونیورسٹی کی وجہ سے ہوئی۔
اجیت نے بی بی سی ہندی کو بتایا کہ وہ یہ میڈل پا کر خوش ہیں مگر یہ میڈل انہیں بہت پہلے ملنا چاہیے تھا۔اجیت نے بتایا کہ اس نے 1969 میں یونیورسٹی کےخلاف کیس فائل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس کا خیال تھا کہ یونیورسٹی کے پوزیشن کا تعین کرنے والے طریقے کی غلطی سے غلط شخص کو ٹاپ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)


ایک چھوٹی عدلت نے 1975 میں اجیت کے حق میں فیصلہ دیا اور یونیورسٹی نے بھی مان لیا کہ اجیت ہی ٹا پ پر تھا۔
عدالت کے اس فیصلے کے خلاف سوائی سنگھ ، جسے غلطی سے ٹاپ پوزیشن دے دی گئی تھی، نے اعلیٰ عدالت میں مقدمہ کر دیا۔اجیت کی 34 سالہ جدوجہد 2003میں ختم ہوئی جب راجھستان ہائی کورٹ نے اجیت کے حق میں فیصلہ دیا۔ سوائی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔تاہم یونیورسٹی نے دفتری تاخیر کا بہانہ بناتے ہوئے اجیت کو ٹاپ پوزیشن ہولڈر قرار دینے میں 13 سال لگا دئیے۔

متعلقہ عنوان :