سکھر کے علاقے گرم گودی ، آدم شاہ کالونی کے مکینوں کا سیپکو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 23 جون 2016 16:56

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جون ۔2016ء) سکھر کے علاقے گرم گودی ، آدم شاہ کالونی کے مکینوں کی بڑی تعداد نے سیپکو سب ڈویژن 4کی زیادتیوں کے خلاف علاقہ معززین محبوب حسین ، علی رضا ، دلشاد ، عقل و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بتایا کہ علاقے کا واحد ٹرانسفارمر آئے روز خراب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے شدید گرمی میں علاقہ مکین پریشانی میں مبتلا ہیں ٹرانسفارمر کو خراب ہوئے بیس روز سے زیادہ دن گذر چکے ہیں لیکن شکایتوں کے باوجود سیپکو سب ڈویژن 4کا عملہ ٹرانسفارمر کی درستگی کیلئے کسی قسم کے اقدام نہیں کر رہا ہے ایس ڈی او سب ڈویژن 4ٹرانسفارمر تبدیلی کیلئے بھاری رشوت طلب کر رہا ہے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ تمام اہل محلہ و علاقہ مکینوں نے اپنے بجلی کے بل تاریخ سے قبل ہی بھر رکھے ہیں لیکن سیپکو سب ڈویژن 4کا عملہ کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہا ہے علاقہ مکینوں نے بالا حکام سے پرزورمطالبہ کیا ہے سیپکو کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :